انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں برترین شکست کے بعد پی سی بی نے کپتان کی تبدیلی کے لئے سر جوڑ لیا.
پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف ناقص کپتانی پر اظہر علی کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم اس کے لئے پی سی بی اظہر علی کو چند دن کا موقع دے گی جس کا مقصد یہ ہے کہ اظہر علی خود ہی کپتانی چھوڑ دیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر اگلے چند روز کے دوران قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے خود کپتانی نہ چھوڑی تو بورڈ خود انہیں
ہٹا دے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اظہر علی کے کپتانی سے ہٹنے کے بعد سرفراز احمد ون ڈے ٹیم کی کپتانی کے مضبوط امیدوار ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی حکام نے انگلینڈ میں بھی اس حوالے سے ایک ملاقات کی ہے جس میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی موجود تھے۔ انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کا آخری اور واحد میچ جیتنے کے بعد اظہر علی گو مگو کا شکار ہیں اور انہوں نے پریس کانفرنس میں بھی کپتانی چھوڑنے کا اعلان نہیں کیا جس کے بعد پی سی بی حکام نے کپتان کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔